ڈی چوک سے گرفتار کیا گیا شخص بغیر گولیوں کی پستول سے خوف وہراس پھیلاتا رہا، شیخ رشید احمد

اسلام ااباد:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون سے گرفتار کیے گئے شخص کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ کا اہم انکشاف سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی چوک سے گرفتار کیا گیا شخص بغیر گولیوں کی پستول سے خوف وہراس پھیلاتا رہا، یہ بات اس وقت معلوم ہوئی جب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بتایا کہ پارلیمنٹ کے باہر سے جو نوجوان گرفتار کیا گیا اس کے پاس پستول موجود تھی مگر وہ گولیوں کے بغیر تھی۔علاوہ ازیں اسلام آباد کے ڈی چوک پر اسلحہ لہرانے والا شخص ذہنی مریض نکلا، اس ضمن میں پولیس کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون پر اسلحہ لہرانے والے شخص کا ذہنی توازن خراب ہے، 45 سالہ شخص کی شناخت ملک سہیل کے نام سے ہوئی جوکہ راولپنڈی کے قریب کے علاقہ چکری کا رہائشی ہے، ملزم کا کریمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جارہاہے۔خیال رہے کہ ریڈزون میں پارلیمنٹ کے سامنے سے مشکوک شخص کو گرفتار کیا گیا، جس پر شہر اقتدار کی سیکیورٹی پر ایک بار پھر سوال اٹھ گئے کیوں کہ نقاب پوش مسلح شخص ریڈ زون میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گیا، اس حوالے سے فوٹیج بھی سامنے آئی جس میں مسلح شہری کو سر عام پارلیمنٹ ہاس کے باہر پستول لہراتے دیکھا جا سکتا ہے، مسلح شخص کے ایک ہاتھ میں خنجر جب کہ دوسرے ہاتھ میں پستول تھا۔ذرائع کے مطابق ملزم پہلے ڈی چوک کے پاس اسلحے کے زور پر گاڑیاں بھی روکتا رہا جس سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا اور تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا گیا، گرفتار شخص سے پستول برآمد کیا گیا، پولیس نے گرفتار شخص کو تھانے منتقل کرنے کے بعد مزید تفتیش کا آغاز کر دیا اور اب پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد کے ڈی چوک پر اسلحہ لہرانے والے شخص کا ذہنی توازن خراب ہے، 45 سالہ شخص کی شناخت ملک سہیل کے نام سے ہوئی جو کہ راولپنڈی کے قریب کے علاقہ چکری کا رہائشی ہے، ملزم کا کرینمل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے