افواج پاکستان کی ہر سطح پرسپورٹ جاری رہے گی، بشریٰ رند
کوئٹہ (گرین گوادرنیوز) پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات بشریٰ رند نے کہا ہے کہ حالیہ افغانستان کی صورت حال پر بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے آشکار ہو چکا ہے۔ جمہوریت کا دعویٰ کرنے والا بھارت مکروہ اور گھناونی سازشوں میں ملوث ہے مگر پاکستان کا بچہ بچہ اپنے ملک کی سلامتی کیلئے ہر دم تیار ہے۔ ہمارے ملک پاکستان کی طرف میلی نگاہ سے دیکھنے کی آنکھیں دی جائیں گی۔ وطن عزیز کی افواج مبارک باد کی مستحق ہیں۔ جنکی قربانیوں کی بدولت ہم اپنے اپنے گھروں میں محطوظ ہیں۔ افواج پاکستان کی ہر سطح پر حمایت اور سپورٹ جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے افغانستان نے ہمیشہ منفی کردار ادا کرتے ہوئے پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث رہا ہے۔ بھارت نے اپنے مقاصد کیلئے افغان سرزمین کو دہشت گردی اور تخریب کاری کیلئے استعمال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ادارے بھار ت کی انتہا پسندی اور دہشت گردی کا نوٹس لے۔ تو اس کے دور رس اثرات مرتب ہونگے۔انہوں نے بھارت کو انتہا پسندانہ نظریات کے فروغ کی جڑ اور بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت ہمیشہ سے مختلف دہشت گرد گروپوں کی سر پرستی کرتا آرہا ہے۔ کشمیر میں بھی بھار ت کی جانب سے ریاستی دہشت گردی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔