سابق فاٹا میں تھری اور فور جی کی منظوری دے دی ہے، شیخ رشید
اسلام آباد :وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کابینہ نے سابق فاٹا میں تھری اور فور جی کی منظوری دے دی ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ اگر کسی مرحلے میں کوئی احساس معاملہ ہوا تو ایجنسیوں کی درخواست پر وزارت داخلہ کچھ وقت کے لیے بند بھی کرسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ راولپنڈی اور اسلام آبادمیں کورونا کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ منتخب علاقوں یا گلیوں کا اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔علاوہ ازیں شیخ رشید نے کہا کہ ’میں نے تمام وزارت کو ہدایت کی کہ وہ اپنا ایک ایک ترجمان تعینات کرے، سوشل میڈیا کے لیے ایک ترجمان ہونا ضروری ہے،
انہوں نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان سے متعلق فیصلے کے لیے سمری کابینہ کو ارسال کردی گئی ہے اور کل کابینہ اس کا فیصلہ کرے گی کہ ٹی ایل پی کا مستقبل کیا ہوگا۔شیخ رشید نے اسلام آباد میں مسلح شخص سے متعلق سوال پر بتایا کہ اس کے پستول میں گولیاں نہیں تھی تاہم پولیس نے گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن دھرنے کی تیاری کریں، ان کا حق ہے لیکن لاقانیت کی صورت میں آئین اور قانون کے مطابق اقدامات اٹھائیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ بارڈر مینجمنٹ کا مسئلہ ہو تو وزارت داخلہ دیکھتا ہے، پاکستان کی افغانستان سے متعلق پالیسی وزارت خارجہ بہتر بنا سکتا ہے جبکہ وزارت داخلہ تمام مسائل اور حالات کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے کشمیر ہونے والے انتخابات سے متعلق کہا کہ منصفانہ اور شفاف انتخاب کے لیے الیکشن کمیشن فوج سے مدد لے سکتی ہے، فوج پولنگ اسٹیشن کے باہر تعینات ہوسکتی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ میرےپاس ایگزیٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے کسی نام کو نکالنے کی درخواست نہیں آئی، شہباز شریف کی درخواست بھی وصول نہیں ہوئی۔