نیمروز، افغانستان کے بلوچوں کا طالبان کے خلاف مقابلہ کرنے کا اعلان

افغانستان: افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان کی جانب سے تیزی کے ساتھ پیش قدمی اور مختلف صوبوں میں افغان فورسز کا جنگ کے بغیر طالبان کے سامنے سرنڈر کرنے کے بعد جہاں مختلف علاقوں میں قبائلی لشکر تشکیل دے کر طالبان کا مقابلہ کیا جارہا ہے وہی آمدہ اطلاعات کے مطابق افغانستان کے بلوچ اکثریتی صوبے نیمروز میں نامور قبائلی رہنماء حاجی کریم براہوئی اور سردار عبدالرزاق گورگیج کی سربراہی میں ایک مسلح گروپ تشکیل دی گئی ہے ۔ مسلح گروپ تشکیل دینے کے مقصد پہ بات چیت کرتے ہوئے بلوچ قبائلی رہنماوں نے موقف اختیار کیا کہ نیمروز میں اپنے عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے ہمیں ایسا اقدام اٹھانا پڑا ۔بلوچ قبائلی رہنماوں حاجی کریم براہوئی اور سردار عبدالرزاق گورگیج نے نیمروز کے عوام کو مطمئن کیا کہ انھیں مشکل کی اس گھڑی میں طالبان کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے اور ہر میدان میں ان کا مقابلہ جوانمردی، اسلامی اور بلوچی غیرت کے ساتھ کریں گے۔ لاہور،گھر سے ماڈل کی تشدد زدہ لاش برآمد لاہور کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) فیز 5 میں واقع گھر سے مقامی ماڈل نایاب ندیم کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق لاہور کے تھانہ ڈیفنس بی کی حدود میں واقع گھر سے 29 سالہ خاتون کی لاش برہنہ حالت میں برآمد ہوئی جسے مبینہ طور پر گلا دبا کر قتل کیا گیا۔اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ مقتولہ کی شناخت نایاب کے نام سے ہوئی جو ماڈلنگ کے شعبے سے وابستہ رہی ہیں۔پولیس کی جانب سے ماڈل نایاب کے سوتیلے بھائی محمد علی کی مدعیت میں تھانہ ڈیفنس بی میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقتولہ ماڈل نایاب کے دو سوتیلے بھائی محمد علی اور شبروز ہیں اور وہ غیر شادی شدہ تھیں۔پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے مقتولہ پر تشدد کر کے گلا دبا کر قتل کیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے سوتیلے بھائی محمد علی نے بتایا ہے کہ وہ اپنی بہن کے گھر گئے تو ان کی لاش زمین پر پڑی ہوئی تھی۔ایف آئی آر کے متن میں مقتولہ کے بھائی نے کہا ہے کہ نایاب ڈیفنس میں واقع اپنے ذاتی گھر میں اکیلی رہتی تھیں اور وہ روزانہ اپنی بہن سے ملنے جاتے تھے۔متن میں مزید کہا گیا کہ انہوں نے 9 جولائی کو رات 12 بجے نایاب کو گھر سے پِک کیا تھا اور گلبرگ کے علاقے میں آئسکریم کھانے کے بعد انہوں نے اپنی بہن کو گھر چھوڑ دیا تھا۔تاہم جب وہ 10 جولائی کو رات 8 بجے مقتولہ کے گھر آئے تو گھر کا چھوٹا دروازہ کھلا ہوا تھا اور ان کا موبائل نمبر بھی بند جارہا تھا، انہوں نے گھر کا جائزہ لیا تو مین گیٹ بند تھا، ان کی گاڑی گیراج میں موجود تھی لیکن باتھ روم کی کھڑکی کی جالی ٹوٹی ہوئی تھی۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ جب مقتولہ کے بھائی گھر میں داخل ہوئے تو لاؤنج میں ان کی سوتیلی بہن کی لاش موجود تھی اور ان کے گلے پر زخم کے نشان تھے۔پولیس کا کہنا تھا کہ مقتولہ ماڈلنگ کرتی رہی ہیں اور ان کے قتل کے حوالے سے اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ہی سامنے آئیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے