سی پیک کے مغربی روٹ پر کام کاآغاز کردیا گیا ہے، جام کمال

کوئٹہ (گرین گوادرنیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ عوام سے کئے گئے وعدے ہر صورت میں پورے کریں گے،سی پیک کے مغربی روٹ پر کام کاآغاز کردیا گیا ہے۔یہ بات انہوں نے اتوار کو اپنے ایک ٹوئٹ میں کہی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ جب تک بلوچستان کی حقیقی محرومی، بے روزگاری، سماجی زوال، تعلیم، صحت، مواصلات، سماجی معاشی ترقی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور غربت کو ختم نہیں کیا جاتا مسائل کبھی بھی حل نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام سے جو وعدے کئے تھے انہیں انشاء اللہ ہر صورت میں پورا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کے تحت پہلے مغربی روٹ پر ژوب سے کچلاک اوراب کچلاک سے خضدار تک کام کا آغاز ہوچکا ہے اور کچلاک سے خضدار تک ڈبل روڈ کیا جارہا ہے جس سے عوام کو سفر کی بہتر سہولیات کی فراہمی میں مدد ملے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے