زیارت، کوئلےکان میں ھماکے7مزدور کوئلے کان میں پھنس گئی امدادی کارروائیاں جاری

کوئٹہ (گرین گوادرنیوز) بلوچستان کے علاقے زیارت پیر اسماعیل شافو میں کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے کی وجہ سے دھماکے کے نتیجے میں 7 مزدور کوئلے کی کان میں پھنس گئے ایف سی بلوچستان ہمیشہ کی طرح بلوچ عوام کی خدمت میں پیش پیش رہی ایف سی بلوچستان کے 129 ونگ سے شافو کول مائنز 2 کلو میٹر کی دوری پر ہے لیکن ایف سی کے جوانوں نیبروقت کاروائی کرتے ہوئے 5 مزدور غلام نبی،سمیع اللہ ولد محمد رحیم، مقبول احمد ولدعبداللہ جان، عبدالباری ولد سرفراز اور نصیب اللہ ولد رحم دین کو ریسکیو کر کے بلوچستان میڈیکل کالج ہاسپٹل میں شفٹ کر دیا جبکہ باقی پھنسے 2 مزدور احمد جان اور احمداللہ کو نکالنے کے لیے 41 پنجاب رجمنٹ اور129 ونگ کی ٹیموں کا ریسکیو آپریشن مسلسل جاری ہے ایف سی بلوچستان کی بروقت کاروائی کی بدولت غریب بلوچ مزدوروں کو بڑی آفت اور نقصان سے بچا لیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے