حکومت عوامی مسائل کے حل میں سنجیدہ نہیں، حافظ حمد اللہ

کوئٹہ: جمعیت علمااسلام کے مرکزی رہنما و سیکرٹری اطلاعات پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سابق سینیٹر مولاناحافظ حمداللہ نے کہاہے کہ حکومت عوامی مسائل کے حل میں سنجیدہ نہیں موج مستیوں میں مستغرق حکمران غریب عوام کی مشکلات اور مسائل سے بے خبر ہے ریاست مدینہ کا نعرہ لگانے والے حکمرانوں میں ریاست مدینہ کا کوئی ایک خوبی بھی نہیں ریاست مدینہ کا نظام حکومت ہوتا تو موجودہ حکمرانوں کو اقتدار نہیں سزائیں دی جاتیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علما اسلام تحصیل مچھ کولپور کے زیراہتمام منعقدہ عظمت قرآن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس سے جمعیت علمااسلام کے دیگر رہنماں اور مقامی علمائے کرام نے بھی خطاب کیا۔ مولانا حافظ حمداللہ نے کہاکہ گھبرائی ہوئی حکومت عوام کو نہ گھبرانے کا درس دے رہی ہیں تین سالوں میں حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کے خلاف پروپیگنڈہ مہم پر وقت ضائع کرنے کی بجائے عوامی مسائل کے حل پر توجہ دیتی تو آج عوامی مسائل کافی حد تک حل ہوتے انہوں نے کہاکہ ایمپائر کی انگلی پر بننے والی حکومت ایمپائر کی انگلی پرہی ناچتی رہے گی ان سے خیر کی توقع نہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت عوامی مسائل کے حل میں سنجیدہ نہیں موج مستیوں میں مستغرق حکمران غریب عوام کی مشکلات اور مسائل سے بے خبر ہے ریاست مدینہ کا نعرہ لگانے والے حکمرانوں میں ریاست مدینہ کا کوئی ایک خوبی بھی نہیں ریاست مدینہ کا نظام حکومت ہوتا تو موجودہ حکمرانوں کو اقتدار نہیں سزائیں دی جاتیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے