افغانستان میں طالبان کی بڑھتی پیش قدمی پر بھارت نے اپنے سفارتکارواپس بلالیے

نیو دہلی: افغانستان میں طالبان کی بڑھتی ہوئی پیش قدمی پر بھارت نے قندھار سے اپنے سفارت کاروں کو واپس بلالیا۔افغان میڈیا کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت افغانستان میں سیکیورٹی صورتحال کا قریب سے جائزہ لے رہا ہے جب کہ قندھار میں جاری شدید لڑائی کے باعث سفارتی عملہ کو واپس بلالیا گیا ہے تاہم سفارت خانہ بند نہیں کیا جارہا۔

وزارت خارجہ کی ترجمان کے مطابق بھارتی حکومت افغانستان میں پر امن، خودمختار اور جمہوری حکومت کی حامی ہے، سفارتکاروں کو واپس بلانے کا فیصلہ عارضی اقدام ہے جو سیکیورٹی صورتحال میں استحکام آنے تک لیا گیا ہے تاہم سفارتخانہ میں مقامی عملہ موجود رہے گا۔دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ تقریباً 50 کے قریب سفارتکاروں اور دیگر عملہ کو قندھار میں جاری طالبان اور مقامی فورسز کے درمیان شدید لڑائی کے باعث فوری طور پر بھارتی فضائیہ کے خصوصی طیارے میں دہلی لایا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے