آئندہ نسلوں کے حوالے سرسبز و شاداب پاکستان کریں گے، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اپنی آئندہ نسلوں کے حوالے سرسبز و شاداب پاکستان کریں گے۔سوشل مڈیا پر سوات میں شجر کاری کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سوات کے علاقے مٹہ میں بنجر پہاڑ سبزہ اوڑھ رہے ہیں جو خیبرپختونخوا میں ہماری بلین ٹری سونامی مہم کے حیرت انگیز نتائج کی کرشماتی جھلک ہے۔

سوات کے علاقے مٹہ میں بنجر پہاڑ سبزہ اوڑھ رہے ہیں جو خیبرپختونخوا میں ہماری بلین ٹری سونامی مہم کے حیرت انگیز نتائج کی کرشماتی جھلک ہے۔ ربِ ذوالجلال کی مدد شاملِ حال رہی تو ہم ایک صاف اور سرسبز و شاداب پاکستان اپنی آئندہ نسلوں کے حوالے کریں گے، انشاءاللہ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ربِ ذوالجلال کی مدد شاملِ حال رہی تو ہم ایک صاف اور سرسبز و شاداب پاکستان اپنی آئندہ نسلوں کے حوالے کریں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ دور حکومت میں تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا بلین ٹری سونامی منصوبہ شروع کیا تھا جس کے تحت صوبے بھر میں ایک ارب درخت اگانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے