کورونا وائرس کیسز میں اضافہ بلوچستان حکومت نے نئے پابندیاں لگادی
کوئٹہ: ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کیسز میں اضافہ بلوچستان حکومت نے نئے پابندیاں لگادی سمارٹ لاک ڈاون کے طرز کے نئے پابندیاں لگادی گئی کیسز بڑھتے ہی گزشتہ عید سے پہلے لاک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا ۔ گزشتہ عید سے پہلے لاک ڈاون کے اچھے نتائج برآمد ہوئے۔عید قربان قریب آتے ہی بازروں اور مویشی منڈیوں میں رش بڑھ گیا ہے۔ اپریل کے بعد سب سے زیادہ گزشتہ روز کورونا کی شرح رپورٹ ہوا۔گزشتہ روز بلوچستان میں کورونا کی پھیلاو کی شرح 9.43% فیصدر ریکارڈ کیا گیاہمسایہ ممالک میں بھی کورونا کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے اثرات ہم پر پڑھ سکتے ہیں۔ بلوچستان میں کاروبای مراکز 10 بجے تک کھلے رہیں گے بلوچستان میں جمعہ کے روز تمام غیر ضروری کاروباری مرکز بند رہے گے۔ ریسٹورنٹ میں 50% فیصد لوگ بیٹھ سکتے ہیں