بلوچستان: کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 9.3 فیصد ہو گئی

کوئٹہ :بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے پھیلاؤ کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، صوبے میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 8 اعشاریہ 3 سے بڑھ کر 9 اعشاریہ 3 فیصد ہو گئی ۔کوئٹہ میں کورونا کیسز کی شرح 6 فیصد سے بڑھ کر 8 فیصد ہو گئی، 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے 7 ا ضلاع سے کورونا کے 98 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت بلوچستان کی جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق ہفتے کو صوبے کے 8 اضلاع میں 1 ہزار 39 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیئے گئے جن کے نتیجے میں 98 مثبت کیسز سامنے آئے۔سب سے زیادہ 79 مثبت کیسز ضلع کوئٹہ میں سامنے آئے ہیں، جبکہ 11 کیسز ضلع کیچ سے اور آواران سے 4 کیسز رپورٹ ہوئے، صوبے کے 25 اضلاع میں کورونا وائرس کا کوئی ٹیسٹ نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے بلوچستان میں 27 ہزار 961 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 317 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔دوسری جانب پاکستان میں کورونا وائرس کی وباء کی چوتھی لہر کے سر اٹھانے کے خدشات عروج پر ہیں، ملک میں کورونا کیسز بڑھنے لگے اور کیسز کی شرح 4 فی صد سے اوپر چلی گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 980 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 27 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 908 کورونا مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 09 فیصد ہو گئی۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار 582 ہو گئی جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 73 ہزار 284 ہو چکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے