مہنگائی سے غریب کا جینا دوبھر ہوچکا ہے، آغا محمود شاہ

سوراب (گرین گوادرنیوز) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری رکن قومی اسمبلی مولانا سید آغا محمود شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے اساسی نظریہ سینابلد حکمران ملک کے نظریاتی اور جغرافیائی بنیادوں کو داؤ پر لگاچکے ہیں، اسلام دشمن مغربی قوتوں کے اشاروں پر متنازعہ قوانین کے زریعے وطن عزیز کے اسلامی تشخص کو کمزور کرنے کی کوشش ہورہی ہے مگر جمعیت علماء اسلام ان سازشوں کو کسی صورت کامیاب ہونے نہیں دے گی،عمران خان کو بزور طاقت مسلط کرنے والی قوتیں بھی بخوبی جانتی ہیں کہ قوم کی حقیقی حمایت اور اعتماد آج بھی جے یوآئی سمیت حقیقی سیاسی جماعتوں کو حاصل ہے مگر ضد کے بنیاد پر عوام کی احساسات کو مسلسل پاؤں تلے رونا جا رہا ہے خیالات کااظہار انہوں نے مدرسہ مرکزیہ تحفیظ القرآن کلی ساسولی گدر میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، رکن قومی اسمبلی مولانا سید محمود شاہ کا کہنا تھا کہ اقتدار کے نشے میں دھت حکمرانوں کو لاچار عوام کے مصائب اور مشکلات کی کوئی پرواہ نہیں، نااہلی اورناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت روز بروز ابتر جبکہ ہوش ربا مہنگائی سے غریب کا جینا دوبھر ہوچکا ہے، قومی خزانے پر سانپ بن کر بیٹھا برسر اقتدار ٹولہ اپنے انتقام کانشانہ لاچار عوام کو بنارہا ہے، اپوزیشن سے تعلق نہیں والے منتخب اراکین اسمبلی کے حلقوں کے لئے فنڈز اور ترقیاتی منصوبوں کے دروازے بند کیے جاچکے ہیں انہیں جمہوریت پسندی کی سزا دی جارہی ہے، مگر حکمران طبقہ یاد رکھیں کہ ناانصافی کی یہ اندھیری رات زیادہ دیر تک قائم نہیں رہ پائے گی ان شاء اللہ عوام کے غیض وغضب کا سیلاب انہیں بہت جلد بہاکر لے جائے گا، گھریلوں تشدد کے نام پر لائے گئے بلز سمیت تمام متنازعہ قوانین ہمارے دینی، مشرقی اور قبائلی اقدار سے مکمل متصادم اسلام سے خائف مغربی قوتوں کے مذموم عزائم کا حصہ ہیں جس کے لئے منصوبے کے تحت لائے گئے موجودہ حکمران ٹولہ کو استعمال کیا جارہا ہے مگر ایوان سمیت ہر محاذ پر ڈٹ کر مقابلہ کرکے ان کی سازشوں کو خاک میں ملائیں گے، ایمانی حمیت سے عاری بیحس حکمران یاد رکھیں کہ وطن عزیز کلمہ کے بنیاد پر وجود میں آیاہے یہاں قرآن اور سنت سے متصادم قوانین کی کوئی گنجائش نہیں،جلسہ عام سے جے یوآئی کے مرکزی نائب امیر سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا قمرالدین جمعیت علماء اسلام خضدار کے ناظم عمومی مولانا عنایت اللہ رودینی مفتی عطاالرحمن شاہ مولانا محمدادریس مینگل جمعیت علماء اسلام سوراب کے ضلعی امیر مولانا عبدالرحمن ساسولی جے یوآئی کے رہنما سردار سخی جان سمالانی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب اور مدرسہ کے بانی قاری عطااللہ مرحوم کی عظیم دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ معروف نعت خواں حافظ غلام اللہ نے اپنے منفرد انداز میں حمد ونعتیہ کلام پیش کیئے اس موقع پر جے یوآئی سوراب کے نائب امیر مولانا محمدہاشم شیخ الحدیث مولانا محمدطیب مولانا ہدایت اللہ رودینی مولانا غلام رسول زہری مولانا عبدالکریم مفتی عبدالغنی ساسولی مولانا منیراحمدزہری مولانا عبدالقادر مولانا شبیراحمدلہڑی مولاناعبدالصمد لانگو مدیر مدرسہ حافظ ثنااللہ حافظ محمد اعظم فیاض احمد مینگل سمیت دیگر علماء کرام قبائلی و علاقائی عمائدین بھی کثیر تعداد میں موجود تھے،بعدازاں حفاظ کرام کی دستاربندی کی گئی اور انہیں انعا م و اسناد دیئے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے