حکومت اور سیکورٹی فورسز کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں، صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو

کوئٹہ :صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ افغانستان میں حالات تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں حکومت اور سیکورٹی فورسز خطے کے حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں، افغانستان میں شورش پھیلانے میں بھارتی مفاد ہے بھارت نہیں چاہتا کہ پاکستان میں امن قائم ہومیر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ افغانستان میں حالات تیزی سے تبدیل ہورہے ہیں اور وہاں پر حالات کی خرابی کے اثرات پاکستان اور بلوچستان پر مرتب ہوسکتے ہیں حکومت اور سیکورٹی فورسز نے افغانستان کے حالات اور صوبے میں صورتحال پر نظر رکھی ہوئی ہے قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی بھی قسم کے حالات سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں صوبے میں حکومت،عوام اور سیکورٹی فورسز کی بہترین ہم آہنگی کی بدولت حالات بہتر ہیں ہمارا ازلی دشمن بھارت نہیں چاہتا کہ پاکستان اور بلوچستان ترقی کریں جس کے لئے وہ گاہے بگاہے یہاں بد امنی پھیلانے کی کوششیں کرتا رہتا ہے انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے مفادات حاصل کرنے کی خاطر افغانستان کے امن و تباہ کر رہا ہے تاکہ پاکستان اور افغانستان میں عدم استحکام رہے لیکن ہمیں اسے پاکستان میں حالات خراب کرنے کی کسی بھی صورت اجازت نہیں دیں گے اور ہر صورت پر امن قائم کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے