خضدار میں دو مختلف حادثات میں سیکورٹی فورسز کا جوان جا ں بحق تین زخمی
خضدار: خضدار میں دو مختلف حادثات میں سیکورٹی فورسز کا جوان جا ں بحق تین زخمی ہوگئے۔ خضدار لیویز کے مطابق جمعہ کے روزکوئٹہ کراچی قومی شاہراہ وہیر کے مقام پر ٹرک اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو بھائی شدید زخمی ہوگئے جنہیں گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدار میں ابتدائی طبی امداد کے بعد علاج کے لئے کوئٹہ لیجایا جارہاتھا راستے میں 21 سالہ محمدفاروق ولد محمد صادق قوم رئیسانی سکنہ وھیر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ زخمی محمد عثمان کو خضدار میں طبی امداد دی جارہی ہے لیویز نے واقعہ سے متعلق تحقیقات شروع کردی۔