خان آف قلات سلیمان داؤدسے میں نے ذاتی طور ملاقات نہیں کی تھی ٗ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
کوئٹہ :نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ خان آف قلات سلیمان داؤدسے میں نے ذاتی طور ملاقات نہیں کی تھی بلکہ حکومتی وفد جس میں نواب محمد خان شاہوانی،سردار کمال خان بنگلزئی،میر کبیر احمد محمد شہی اور میر خالد لانگو شامل تھے نے ملاقات کی وفد کو خان آف قلات نے بلوچی روایات کے مطابق عزت دی خان آف قلات سلیمان داؤد نے کوئی مطالبہ وفد کے سامنے پیش نہیں کیاجو خبریں آئی ہیں میں اسکی تردید کرتا ہوں