الیکشن کمیشن نے بلوچستان کی تین کنٹونمنٹس بورڈز کے 9وارڈ ز میں 12 ستمبر کو بلدیاتی انتخابات کا اعلان کردیا

کوئٹہ: الیکشن کمیشن نے بلوچستان کی تین کنٹونمنٹس بورڈز کے 9وارڈ ز میں 12 ستمبر کو بلدیاتی انتخابات کا اعلان کردیا۔الیکشن کمیشن نے صوبے کے تین کنٹونمنٹس بورڈز جن میں کوئٹہ کنٹونمنٹ کے 5، لورالائی اور ژوب کی دو،دووارڈز شامل ہیں میں بلدیاتی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا جس کے مطابق کنٹونمنٹس بورڈز میں بلدیاتی انتخاب 12 ستمبر کو ہوگا، الیکشن کمیشن ریٹرننگ افسران 26 جولائی سے 29 جولائی تک کاغذات نامزدگی وصول کریں گے،الیکشن کمیشن کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 31جولائی سے 3 اگست تک ہوگی اور امیدواروں کی حتمی فہرست 13 اگست کو آویزاں کی جائے گی۔الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری ہونے کے بعد سرکاری افسران کے تبادلوں اور تقرریوں پر پابندی لگادی ہے، وزیراعظم، گورنر، وزرائے اعلیٰ، وفاقی و صوبائی وزرا کنٹونمنٹ بورڈز کا دورہ نہیں کرسکیں گے، اس کے علاوہ متعلقہ کنٹونمنٹ بورڈز میں کسی قسم کی ترقیاتی اسکیم کا اعلان بھِی نہیں کیا جا سکے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے