بیٹی بیوی اور بہن کو تعلیم سے روکنا جہالت ہے، علامہ طاہر اشرفی
اسلام آباد :وزیرِ اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشتگردی اور انتہاپسندی کے آگے ہتھیار نہیں ڈالے، پاکستان نے دہشتگردی میں 80 ہزار جانوں کی قربانی دی۔وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے سب سے بڑی دہشتگردی یہ ہے کہ دہشتگردی کو اسلام سے جوڑ دیا جائے۔
علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر بندہ توہین رسالت کا پہرہ دار ہے لیکن پاکستان کے اندر توہین مذہب اور توہین رسالت کاغلط استعمال کرنے نہیں دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ یورپ میں اسلامو فوبیا بڑھ رہا ہے اور سب سے بڑی دہشتگردی یہ ہے کہ دہشتگردی کو اسلام سے جوڑ دیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ بچیوں کو تعلیم اور وراثت سے محروم رکھنے کا اسلام سے تعلق نہیں ہے، بیٹی، بیوی اور بہن کو تعلیم سے روکنا جہالت ہے، اس کا اسلام سے تعلق نہیں ہے۔