وزیر اعلیٰ جام کمال کی امان اللہ یاسین زئی سے الوداعی ملاقات، بطور گورنر خدمات کو سراہا

کوئٹہ (گرین گوادرنیوز) وزیر اعلیٰ جام کمال کی گورنر بلوچستان سے الوداعی ملاقات کے گورنر ہاؤس میں الوداعی ملاقات کی اور ان کی خدمات کو سراہتے ہوئےمزید کامیابی اور سرخروئی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔امان اللہ یاسین زئی سے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے الوداعی ملاقات گورنر ہاؤس کوئٹہ میں کی، اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے ملک وصوبے کی مجموعی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعلیٰ جام کمال نے امان اللہ یاسین زئی کی بطور گورنر خدمات کو سراہا اور ان کی مزید کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔واضح رہے کہ گورنر بلوچستان جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ خان یاسین زئی گزشتہ روز اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے، ان کا استعفیٰ قبول بھی کرلیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے