ماشکیل، بینک نہ ہونے کی باعث سرکاری ملازمین کاروباری حضرات کو شدید مشکلات کا سامنا
ماشکیل (گرین گوادرنیوز) پاکستان اور ایران کے سرحد پر واقع ضلع واشک کا سب سے بڑا تحصیل ماشکیل جو کہ اسی ہزار نفوس پر مشتمل ملک کا پسماندہ ترین علاقہ دیگر بنیادی ضروریات زندگی کے ساتھ ساتھ بینک سے بھی محروم ہے بینک نہ ہونے کی باعث سرحدی علاقے کے سرکاری ملازمین کاروباری حضرات و دیگر کو شدید مشکلات کا سامنا ہے بینک نہ ہونے کی سبب سے علاقے کے سرکاری ملازمین دو سو کلومیٹر دور دالبندین یا چار سو کلومیٹر دور خاران تنخواہیں کیش کرنے پر مجبور ہے جبکہ علاقے میں سرکاری اور غیر سرکاری بینک کا کوئی برانچ نہیں ہے علاقے کے سیاسی و سماجی حلقوں نے حکام بالا سے ماشکیل میں جلد از جلد نیشنل بینک کا ایک برانچ کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔