لٹیروں کے خلاف عوامی طاقت کے ساتھ کپتان ڈٹ کر کھڑا رہے گا، فردوس عاشق

لاہور (گرین گوادرنیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو تکلیف عوام کے مسائل کی نہیں بلکہ اقتدار سے دوری کی ہے، پی ڈی ایم اور اس سے باہر اپوزیشن جماعتوں کی تمام تدبیریں ناکام ہوگئیں۔

معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‏اقتدار کی حوس میں اندھی ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے ایک دوسرے پر الزامات ان کی حقیقت عیاں کرتے ہیں، بغض عمران میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا اتحاد اور ناکامی کے بعد ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے منافقت کے آئینہ دار ہیں۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ آرپار کے نعرے لگانے والی جماعت پاؤں پکڑنے کی باتیں کرنے لگی، غلط فہمیوں کا شکار جعلی راجکماری چچا اور پرچی شہزادے کے دئیے زخم چاٹ رہی ہے، لٹیروں کے خلاف عوامی طاقت کے ساتھ کپتان ڈٹ کر کھڑا تھا اور کھڑا رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے