حکومت بیرون ملک بیٹھے لوگوں سے مذاکرات کیلئے سنجیدہ نہیں، عبدالمالک بلوچ

کوئٹہ (گرین گوادرنیوز) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت بیرون ملک بیٹھے لوگوں سے مذاکرات کیلئے سنجیدہ نہیں ہے فیصلے عسکری قیادت کرتی ہے سیاسی قیادت کچھ نہیں کرسکتی۔ یہ بات انہوں نے غیرملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئی کہی۔ انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس نے ہمیں بیرون ملک بیٹھے افراد سے بات چیت کیلئے بھیجا اسکے بعد ملٹری اورسیاسی قیادت دونوں کی رضامندی شامل تھی ہم نے بہت محنت سے مذاکرات کئے مگر اسکے بعد پیش رفت نہیں ہوئی۔ ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے بتایا کہ وہ پہلے مرحلے میں خان آف قلات اور نوابزادہ براہمدغ بگٹی کے پاس گئے تھے مذاکرات میں جو مطالبات سامنے آئے وہ کوئی اتنے مشکل نہیں تھے، وہ ایسے تھے کہ اگر بطور صوبائی حکومت اس کو حل کرنا چاہتا تو حل ہو جاتے انہوں نے کہا کہ مطالبات عام ضروریات، وہ بھی علاقے کی ضروریات کے مطابق مطالبات تھے، کوئی ذاتی مطالبہ نہیں تھا۔انہوں نے کہا ’بس یہ سمجھ لیں جب تک عسکری قیادت فیصلہ نہیں کرتی سیاسی قیادت کچھ نہیں کر سکتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے