جام کمال کی سربراہی میں بلوچستان تیزی سے ترقی و خوشحالی کی طرف گامزن ہے، میرعبدالکریم

کوئٹہ : بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر نائب صدر اور سابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا ہے کہ وزیرعلیٰ جام کمال کی سربراہی میں بلوچستان تیزی سے ترقی و خوشحالی کی طرف گامزن ہے، بلوچستان عوامی پارٹی نے بہت قلیل عرصے میں اپنی جڑیں عوام میں پیدا کرلی ہیں 2023کے الیکشن میں بھی صوبے کے عوام کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ بلوچستان عوامی پارٹی کو اکثریت دیکر اپنا حق ادا کریں گے۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان سے میری اپیل ہے کہ ترقی و خوشحالی کے اس سفر کو جاری رکھنے کے لئے وہ انٹرا پارٹی الیکشن میں دوبارہ جام کمال کو اپنا صدر منتخب کریں۔ وزیراعلیٰ جام کمال اس صوبے اور یہاں کی عوام کے ساتھ ساتھ بلوچستان عوامی پارٹی کے لئے کسی نایاب تحفے سے کم نہیں ہمیں ان کی قیادت اور ترقی و خوشحالی کے وڑن پر فخر ہے۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں اپنی رہائش گاہ پر پارٹی کے مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کہی۔ سابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ 2023کے عام انتخابات میں بلوچستان عوامی پارٹی کا مقابلہ جن سیاسی قوتوں سے ہے ان کی سیاست کئی سالوں پر محیط ہے بلوچستان عوامی پارٹی نے بڑے قلیل اور مختصر عرصے میں ان سیاسی برجوں کو زیر کردیا ہے اور وزیراعلیٰ جام کمال کی شاندار قیادت اور مثبت سوچ نے ان سیاسی برجوں کی رات کی نیندیں حرام کردی ہیں۔ وزیراعلیٰ جام کمال ترقی و خوشحالی کے جس وژن کے ساتھ بلوچستان میں چل رہے ہیں ماضی کی حکومتوں کا جس میں ہم خود بھی رہ چکے ہیں موزانہ جام حکومت کے ساتھ کیا جائے تو اس میں واضح فرق نظر آئے گا ترقی و خوشحالی کے لئے جو اقدامات جام حکومت نے تین سال میں کئے ہیں وہ ماضی کی حکومتیں 50سال میں بھی نہیں کرپاتیں۔ اس لئے سیاسی مخالفین ہر فورم پر وزیراعلیٰ جام کمال کے اس وڑن اور عملی اقدامات میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں لیکن انہیں ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہاکہ آنے والا وقت پھر بلوچستان عوامی پارٹی کا ہوگا اور وہ اپنی کارکردگی اور وزیراعلیٰ جام کمال جیسی قیادت کے وڑن کے باعث بلوچستان میں عوام کی طاقت سے سوپر سیٹ کریگی اور اس بار انشاء اللہ بلوچستان میں تنہا حکومت تشکیل دیکر ایک نئی سیاسی تاریخ کی بنیاد رکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ میری پارٹی کے تمام عہدیداران اور کارکنوں سے اپیل ہے کہ وہ انٹرا پارٹی الیکشن میں جام کمال کو دوبارہ صدارت کے لئے منتخب کرکے بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے اس سفر کو جاری رکھنے میں اپنا کلیدی اور تاریخی کردار ادا کریں۔ انہوں نے خاران کے حوالے سے کہا کہ خاران کے عوام حب وطن ہیں ترقی و خوشحالی کے اس سفر میں وہ وزیراعلیٰ جام کمال کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں 2018کے الیکشن میں ان کی ایک غلطی خاران کو پچاس سال پیچھے لے گئی ہے لیکن وہ دوبارہ یہ غلطی نہیں دھرائیں گے اور 2023ء میں بلوچستان عوامی پارٹی کو بھرپور کامیابی سے ہمکنار کرکے اپنی ماضی کی غلطی کا ازالہ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ خاران لاوارث نہیں کہ وہ بعض سیاسی یتیم پھٹا ٹینٹ لگا کر اپنی سیاسی دکانداری چمکائے ان سیاسی یتیموں کو خاران کے محب وطن عوام سے پہلے بھی مسترد کرچکے ہیں اور آنیو الے دنوں میں بھی مسترد کرکے عوام دوستی اور ترقی و خوشحالی کے وڑن کا ساتھ دیں گے آخر میں انہوں نے وزیراعلیٰ جام کمال سے گزارش کی کہ وہ صوبے سے بے روزگاری اور غربت کے خاتمے کے لئے تمام محکموں میں خالی آسامیوں پر میرٹ کی بنیاد پر بھرتیوں کا عمل شروع کریں اور تمام وزراء کو ہدایت جاری کریں کہ وہ صوبے کے تمام علاقوں کا دورہ کریں عوام کے مسائل ہیں اور انہیں حل کریں کیونکہ وہ صرف ایک جماعت کے وزیر نہیں بلکہ پورے صوبے کے عوام کے وزیر ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے