بلوچستان مسلم لیگ(ن) کا دوسرا گھر ہے،جمال شاہ کاکڑ

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان مسلم لیگ(ن) کا دوسرا گھر ہے پی ڈی ایم کا جلسہ ہو یا نااہل سلیکٹڈ حکومت کی پالیسیوں، بے روزگاری، بد امنی کے خلاف عوامی احتجاج مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں نے ہمیشہ پارٹی کا بھر پور ساتھ دیا ہے آئندہ انتخابات سے قبل مسلم لیگ(ن) کو صوبے میں مزید فعال اور متحرک کریں گے عہدیدار اور کارکن میاں نواز شریف کا پیغام گھر گھر پہنچائیں، یہ بات انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی صوبائی کابینہ کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں صوبائی کابینہ کے اراکین میر اصغر خان مری،حاجی میر عرض محمد بڑیچ، ملک ظاہر خان کاکڑ، میر قربان بگٹی، شاکر محمد حسنی، نصیر خان اچکزئی،ملک اسد سمالانی،جلیل موسیٰ خیل،میر اسلم رند،سلیم جبار، حیدر اچکزئی، عادل ساتکزی،سردار دؤدا شاہوانی، شکیب علیزئی، لیاقت راجپوت،آصف ایڈوکیٹ وہاب اٹل،میر عطاء اللہ محمد زئی، وارث خان اچکزئی اور بحیثیت مبصر محمد حسین گولہ،پیٹرک ایس ایم،طارق گل نے شرکت کی۔ اجلاس میں تنظیمی معاملات سمیت اہم ایشوز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس میں جمال شاہ کاکڑ کی جانب سے پارٹی قائد میاں نوازشریف کا خصوصی پیغام کابینہ ارکان کو پہنچایا گیا اورپارٹی کومزید فعال بنانے کے لئے اہم فیصلے کئے گئے اس موقع پر جمال شاہ کاکڑ نے تمام ضلعی صدور ڈویڑن صدور کو تاکید کی کہ اپنے اپنے اضلاع میں اہم شخصیات کو پارٹی میں شمولیت کا دعوت دیں اور ان معاملات کو صوبائی صدر کے نوٹس میں لائیں اجلاس میں مختلف ونگز سمیت کئی معاملات زیر غور آئے جن پر صوبائی کابینہ نے متفقہ فیصلے کئے صوبائی کابینہ نے صوبائی صدر جمال شاہ کاکڑ اور میاں شہباز شریف اور میاں نوازشریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی قیادت بلوچستان کو اپنا دوسرا گھر تصور کرتی ہے صوبے کے عوام نے جس طرح میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف، مریم نواز کا ساتھ دیا ہے وہ قابل دید ہے انہوں نے کہا کہ مشکل ترین دور دباؤ اور سخت حالات کے باوجود پارٹی چٹان کی طرح مضبوط ہے مسلم لیگ(ن) کو نقصان پہنچانے کی تما م تر کوششیں ناکام ہوچکی ہیں پارٹی عہدیدار اور کارکن ابھی سے آئندہ عام انتخابات کی تیاریاں کریں آنے والا دور مسلم لیگ(ن) کا ہوگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے