ہماری جماعت کشمیری عوام کے مسائل حل کریگی، مریم نواز

چھتر کلاس: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کی تکالیف ایک دن ضرور ختم ہوں گی، نواز شریف کی قیادت میں کشمیریوں کے دکھوں کو ختم کریں گے۔

مریم نواز نے یہ بات آزاد کشمیر کے دورے پر چھتر کلاس میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کو چوری کرنے کے باوجود مسل لیگ (ن) چٹان بن کر کھڑی ہے۔ ہماری جماعت کشمیری عوام کے مسائل حل کریگی۔ان کا کہنا تھا کہا جاتا ہے کہ نواز شریف کی سیاست ختم ہو گئی ہے، ان لوگوں کو اتنا خوف ہے کہ بات کا آغاز ہی نواز شریف سے شروع اور انہی پر ختم کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے