نوشکی، جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں، 6افراد گرفتار
نوشکی (گرین گوادرنیوز) نوشکی پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری مختلف کاروائیوں کے دوران 6 افراد گرفتار دو گاڑی اور ایک موٹر سائیکل برآمد تفتیش جاری۔پولیس زرائع کے مطابق ایس پی نوشکی سید جاوید اقبال غرشین کی ہدایت پر دی ایس پی اختر محمد اچکزئی اور ایس ایچ او علی احمد بگٹی کی زیر نگرانی ایس آئی ضیا الدین،ایس آئی ثنا اللہ ایس آئی حکیم مینگل،اے ایس آئی عبدالوحید،اے ایس آئی ظہر احمد اے ایس آئی اعجاز جمالدینی،ہیڈ محرر بلال مینگل،برکت بادینی نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے نائلہ شاہ قتل کیس میں ایک اور ملزم نصیر احمد ولد محمد مراد کو گرفتار کرکے ان سے تفتیش ایک اور کاروائی میں چوری،ڈکیتی کے واردات میں ملوث دو ملزمان امین ولد علی مردان قوم مینگل سکنہ عیسی چاہ ڈاک اور محمد ندیم ولد محمد جابر قوم مینگل سکنہ قاضی آباد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک سلور ایکس کرولا گاڑی برآمد کرکے مزید تفتیش جاری ہے مزید ایک کاروائی میں دو ملزمان بسم اللہ ولد مستی خان قوم بادینی اور حسب اللہ ولد راز محمد قوم بڑیچ کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے ایک عدد ٹی ٹی پستول اور ایک موٹر سائیکل برآمد کیا گیا پولیس کے مطابق یہ دونوں ملزمان کلی غریب اور گردونواح میں چوری،ڈکیتی،اسٹریٹ کرائم اور راہزنی کے وارداتوں میں ملوث ہے ایک اور کاروائی میں پولیس نے چوری شدہ کار برآمد کیا،پولیس کی جانب سے کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہیگا جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت ایکشن لینے کے لیے پلان ترتیب دی گئی ہے کسی کو امن و امان خراب کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائیگی عوام کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی زمہ داری ہے ان زمہ داریوں کو نبھانے کی پوری کوشش کی جائیگی۔