علمائے کرام کو قبائلی دشمنی وجھگڑوں کے خاتمے کیلئے بھر پور کردار اد اکرناچاہیے، مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ :امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ بلوچستان کے بلوچ پشتون اضلاع میں قبائیلی دشمنی وجھگڑوں نے ناقابل تلافی جانی ومالی نقصان کیا ہے نسل درنسل قبائلی جھگڑے چل رہے ہیں جس کی وجہ سے اموات کیساتھ املاک کو بھی نقصان پہنچ رہاہے حکومت،عدالت،قبائلی عمائدین اور علمائے کرام کو اخلاص کیساتھ قبائلی دشمنی وجھگڑوں کے خاتمے کیلئے بھر پور کردار اد اکرناچاہیے۔قبائل کو شیرکوشکر کرنے کیلئے جلد ازجلد کام کرنے کی ضرورت ہے۔جماعت اسلامی قبائلی دشمنیاں،جھگڑے ختم کرنے کی جدوجہد کریگی۔انہوں نے کہاکہ ناخواندگی،ناانصافی،حکومتی بے حسی،بدعنوانی کیساتھ بلوچستان کو قبائلی جھگڑوں نے بھی پیچھے بہت پیچھے دھکیل دیا ہے تعلیم،معاشرت اورمعیشت کی تباہی کیساتھ خاندان کے خاندان قبائلی جھگڑوں کے بھینٹ چڑھ کر ہمیشہ تباہی وبربادی کی نظرہوگیے ہیں۔خاندان،نوجوان اور قوم کے مستقبل کو بچانے کیلئے قبائلی جھگڑوں کو فوری ختم کرنے کی ضرورت ہے بدقسمتی سے ان حالات میں بھی بعض قوتیں قبائل کودست وگریبان کرنے کیلئے جھوٹے پروپیگنڈے،الزامات لگاکر جانی ومالی نقصان کر رہے ہیں یہ شیطان کے دوست اور انسانیت کے دشمن وایجنٹ ہیں یہ ظالموں سے خبر دار رہنے کی ضرورت ہے۔قبائلی دشمنی ختم کرنے،قبائل کے درمیان نفرتوں وتعصب اور غلط فہمیوں کوختم کرنے والے انسانیت بچانے کا عظیم فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔ ہم آپس میں اتفاق وبھائی چارے کی فضابناکر ظلم وجبر دشمنی اورفرقہ واریت ولسانیت اور نفرت کا خاتمہ کرکے یکجہتی اتحاد اور بھائی چارے کی فضاسازگار بنانے کی ضرورت ہے اسلام نے ایک انسان کی جان بچانے کو پوری انسانیت بچاناکہا ہے ہم اسی دین کے پیروکار ہیں بحیثیت مسلمان بھی ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم دشمنی دوری نفرت وخلیج اور تعصب ولسانیت سے دور رہے اور ایک دوسرے کا معروف میں ساتھ دیں بلوچستان میں لسانیت فرقہ واریت وقبائلی جھگڑوں کو ختم کرنے کیلئے تعلیم پر توجہ دینے کی ضرورت ہے تعلیم ہی ہمیں ایک دوسرے سے قریب اور نفرت وتعصب اور لسانیت وفرقہ واریت سے دور کرسکتے ہیں تعلیم عام کرنے میں قبائلی عمائدین علمائے کرام اور حکومت اہم کردارادا کرسکتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے