قانون کی بالا دستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، میر ضیاء اللہ لانگو

کوئٹہ (گرین گوادرنیوز) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو سے وزیر داخلہ آفس میں صوبائی وزراء اور اراکین صوبائی اسمبلی نے ملاقاتیں کیں۔وزیر داخلہ نے صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور صوبے کی موجودہ صورتحال پر گفتگو بھی کی۔وزیر داخلہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت مشن اور اوڑھنا بچھونا ہے۔ بلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت تمام علاقوں کی یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے۔ضلع قلات میں ترقی کیلئے جاری منصوبوں کی خود نگرانی کررہا ہوں۔زبانی جمع خرچ کا وقت گزر چکا،ہم کام کرتے ہیں اور عمل کرکے دکھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ یکساں ترقی کے ویڑن کے تحت پسماندہ علاقوں کو ترقی کی دوڑ میں شامل کیا گیاہے۔ اراکین اسمبلی نے وزیر داخلہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منتخب نمائندوں سے تسلسل کے ساتھ مشاورت خوش آئند ہے اور لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے آپ کی ذاتی دلچسپی قابل ستائش ہے۔وزیر داخلہ سے ملاقات کرنے والو ں میں صوبائی وزیر عارف  جان محمد حسنی، صوبائی وزیر ریونیو سلیم ا حمد کھوسہ،اور رکن صوبائی اسمبلی اصغر  خان ترین شامل تھے۔  بعد ازاں صوبائی وزیر داخلہ سے محکمہ داخلہ آفس میں ڑوب کے وفد نے شہباز خان مندوخیل کی قیادت میں ملاقات کی۔ ملاقات میں وفد نے وزیرداخلہ کو ڑوب میں   ان کی آبائی زمین سے متعلق اپنے خدشات کے بارے میں معلومات فراہم کیں اور اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کیا جس پر وزیر داخلہ نے موقع پر ہی ہدایات جاری کی اور کہا کہ قانون کی بالا دستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا ہم اپنے لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنائیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے