گورنر بلوچستان جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ خان اپنے عہدے سے مستعفی
کوئٹہ:بلوچستان کے گورنر جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ خان اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے رواں سال مئی میں گورنر بلوچستان کو عہدے سے مستعفی ہونے کیلئے خط بھجوایا تھا جسے ملتے ہی امان اللہ خان یاسین زئی نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔وزیراعظم عمران خان نے گورنر بلوچستان کے لیے نئے ناموں پر غور شروع کر دیا ہے، نئے گونر بلوچستان کے نام کا اعلان جلد کیا جائے گا۔