غربت، مہنگائی اور بے روزگاری نے غریب کا جینا مشکل کر دیا ہے، شہباز شریف
فیصل آباد : میں شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عابد شیر علی کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کے لیے آیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، 6 افراد کے کنبے کو 1 وقت کی روٹی مہیا کرنا ناممکن ہوگئی ہے، ملک میں بے روزگاری انتہا پر ہے۔
مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تباہ کن لوڈ شیڈنگ ہے، آج اندھیرے دوبارہ آ گئے ہیں۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آ رہی ہے، غریب کے لیے گوشت خریدنا ناممکن ہو گیا ہے، پورا ملک مہنگائی کے بوجھ تلے بلبلا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی وزراء نے کہا کہ نواز شریف دور میں فالتو بجلی لگائی گئی تو آج لوڈ شیڈنگ کیوں ہے نوازشریف دور میں 20-20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ختم ہو چکی تھی۔اپوزیشن لیڈر نے مزید کہاکہ 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ختم کرنا کوئی آسان کام نہیں تھا، بد قسمتی ہے کہ بجلی کے کارخانے بند ہو گئے ہیں۔مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ غربت، مہنگائی اور بے روزگاری نے غریب کا جینا مشکل کر دیا ہے۔