میاں صاحب کا ڈومیسائل میرے ڈومیسائل سے بہتر ہے، آصف زرداری
اسلام آباد: سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہیکہ میاں نوازشریف کا ڈومیسائل ان کے ڈومیسائل سے بہتر ہے۔سابق صدر آصف زرداری نیویارک پراپرٹی کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست کی سماعت کے سلسلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔صحافی نے سوال کیا کہ کیا میاں صاحب کو مشورہ نہیں دیں گے کہ وہ بھی آجائیں؟ اس پر سابق صدر نے کہا کہ میں کسی کو مشورہ نہیں دوں گا، جو آنا چاہے آجائے۔ْصحافی نے پوچھا کہ کیا آپ کو نہیں لگتا میاں صاحب اور آپ کے لیے الگ قانون ہیں؟ آصف زرداری نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب کا ڈومیسائل میرے ڈومیسائل سے بہتر ہے۔