مخالفت سیا سی بنیا د پر ہے مگر حب شہر کے تر قیا تی کامو ں کا سلسلہ بند نہیں ہو گا، سر دارصالح بھوتا نی

لسبیلہ (گرین گوادرنیوز) ر کن صوبا ئی اسمبلی سر دار محمد صالح بھوتا نی نے کہا ہے کہ مخالفت سیا سی بنیا د پر ہے مگر حب شہر کے تر قیا تی کامو ں کا سلسلہ بند نہیں ہو گا، سابقہ اسکیما ت کے کچھ کام اختتام کے مر احل میں ہیں جن کے مکمل ہونے پر عوام بہتر انداز میں مستفید ہونگے،اللہ تعا لی کی مدد سے اپنے حلقے کے عوام کی خدمت کا سلسلہ جا ری رکھے ہو ئے ہیں ان خیا لا ت کا اظہار انہو ں نے بد ھ کے روز حب آمد کے موقع پر اپنی رہا ئشگا ہ پر سیا سی و سما جی شخصیات، قبا ئلی عما ئد ین اور علا قائی معززین و معتبر ین سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا سر دار محمد صالح بھو تا نی نے کہاکہ میر ے جو فنڈز آئے ہیں جہاں بھی ضرورت تھی وہا ں پر واٹر سپلا ئی، گلیو ں کی پختگی سمیت دیگر بنیادی اسکیما ت رکھی گئی ہیں، انہو ں نے کہاکہ حب آنے کا مقصد اپنے لو گو ں سے ملا قات کرنا ہے اور جو اپنے عوام کے ساتھ ہم نے عوامی رابطے کا سلسلہ شروع کر رکھا تھا اسے انشاء اللہ جاری رکھیں گے، اللہ تعالی کی مدد سے اپنے حلقے کی عوام کی خد مت میں ہمیشہ پیش پیش رہیں گے انشا ء اللہ علا قے کی تعمیر و تر قی اور عوامی فلا ح و بہبود کے کام جو تسلسل سے چلتے رہے ہیں وہ اسی طر ح چلتے رہیں گے قبل ازیں رکن صوبا ئی اسمبلی محمد صالح بھو تا نی نے لو گو ں کی جانب سے پیش کی گئی درخواستو ں پر احکاما ت صادر کیئے،بعد ازاں عبدالخالق موسیانی کی جانب سے انکے اعزاز میں ٹی پارٹی دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے