قلات شہر و گرد و نواح میں یو فون کی ناقص سروس ، صارفین کو مشکلات درپیش
قلات (گرین گوادرنیوز) قلات شہر و گردونواح میں یوفون موبائل نیٹ ورک کی ناقص سروس، ای وی او سسٹم تاحال بدستور بند جبکہ موبائل انٹرنیٹ سسٹم بھی نہ ہونے کے برابر، موبائل نیٹ پیکج کے پیسے ضائع ہونے لگے، صارفین کو مشکلات درپیش، صارفین کا زمہ داران سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ چار سال سے موبائل انٹرنیٹ سروس اور ای وی او تو ضلع بھر میں معطل تھی جبکہ گزشتہ مہینے موبائل انٹرنیٹ سروس بحال کردی گئی جسمیں ٹیلی نار تھری جی جبکہ زونگ اور جیز ٹو جی سروس بحال ہے جبکہ انٹرنیٹ سروس میں یوفون نیٹ سروس بھی سست اور کال کرنے کیلئے بھی یوفون سروس نیٹ ورک اکثر خراب رہتا ہے۔ جوکہ صارفین کیلئے وبال جان بن چکی ہے۔کال کیلئے بھی صارفین کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جبکہ ای وی او نیٹ سروس تاحال قلات میں بدستور بند ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہیکہ فورجی تھری جی انٹرنیٹ کی سہولت تو درکنار کال ملانا بھی محال ہوچکا ہے، قلات سٹی ایریا میں برائے نام یوفون کی ٹوجی انٹرنیٹ سروس بھی کسی کام کی نہیں، صارفین و عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہیکہ قلات میں یوفون سروس درست جبکہ یوفون سمیت دیگر برائے نام موبائل انٹر نیٹ کی فورجی اور تھری جی سروس اور بدستور بند ای وی او سروس فوری بحال کی جائے تاکہ صارفین ان سہولیات سے مستفید ہوسکیں۔