سی پیک کی مدد سے بلوچستان میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی، عارف علوی
اسلام آباد (گرین گوادرنیوز) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف ہائبرڈ جنگ میں ملوث ہے،وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، سی پیک کی مدد سے بلوچستان میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔صدر مملکت سے ارکان پارلیمان،کاروباری شخصیات، سیاسی رہنماؤں، اور نوجوانوں کے وفد نے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے کہاکہ بھارت پاکستان کے خلاف ہائبرڈ جنگ میں ملوث ہے، بھارت افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کررہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، سی پیک کی مدد سے بلوچستان میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ انہوں نے کہاکہ وسطی ایشیائی ممالک کو اپنی تجارت کے فروغ کیلئے پاکستان کے راستے بحیرہ عرب تک رسائی ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں ماہی گیری کے شعبے سے زرمبادلہ کمانے کی بڑی صلاحیت موجود ہے، بلوچستان کے ماہی گیری کے شعبے کو جدید اور پائیدار بنیادوں پر استوار کرنے کی ضرورت ہے، افغانستان میں جنگ کے پاکستان پر گہرے اثرات مرتب ہوئے، دہشتگردی کے خلاف طویل جنگ سے پاکستان کی معاشی اور سکیورٹی صورتحال پر گہرے اثرات پڑے،طالبان کو افغانستان میں مفاہمت اور مصالحت کی پالیسی اپنانی چاہیے۔