خواتین کی ہر شعبے میں شمولیت اور شراکت داری سے ہی سماجی ترقی حاصل ہوسکتی ہے، یاسمین لہڑی
کوئٹہ (گرین گوادرنیوز) نیشنل پارٹی کے مرکزی خواتین سیکرٹری یاسمین لہڑی نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ممبر شپ میں کسی بھی تنظیم کے وسعت کے لیے ضروری ہوتا ہے جو تسلسل کے ساتھ جاری رہتا ہے۔نیشنل پارٹی کے خواتین ونگ کو پارٹی کے ڈیجٹل ممبرشپ کے رجسٹریشن کے عمل میں بھرپور حصہ لینا چاہیے اس لیے تمام خواتین سیکرٹریز کو ہدایت کیجاتی ہے کہ وہ خواتین کی ممبرشپ کے عمل کو یقینی بنائیں۔پارٹی کے ضلعی تنظیمیں بھی خواتین کی رجسٹریشن میں خواتین سیکرٹریز کے ساتھ ہو۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی میں رنگ نسل و مذہب اور صنف کے تفریق کے بغیر عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔اس لیے نیشنل پارٹی میں ہر طبقے فکر کی نمائندگی ہے۔اور ہر کسی کو برابر کے مواقع حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کامل یقین رکھتی ہے کہ خواتین کی ہر شعبے میں شمولیت اور شراکت داری سے ہی سماجی ترقی حاصل ہوسکتی ہے۔اور سماجی ترقی کو قومی ترقی میں منتقل کرنے کیلیے سیاسی عمل بنیادی کرادر ادا کرتا ہے۔اس لیے خواتین کو سیاسی عمل کا حصہ بننا چاہئیے اور ان کو مواقع فراہم کرنے چاہیے جس میں نیشنل پارٹی اہم کرادر ادا کررہی ہے۔