حکومت نے شاہ زین بگٹی کو ناراض بلوچوں سے بات چیت کی زمہ داری سونپ دی

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی کو معاون خصوصی مقرر کر دیا۔اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر اعظم نے شاہ زین بگٹی کو بلوچستان میں مفاہمت اور ہم آہنگی سے متعلق معاون خصوصی مقررکیا ہے۔رکن قومی اسمبلی شاہ زین بگٹی کا عہدہ اور مراعات وفاقی وزیر کے برابر ہوں گی۔ذرائع کے مطابق شاہ زین بگٹی حکومت کی جانب سے ناراض بلوچ رہنماوَں سے بات چیت کریں گے، وزیر اعظم عمران خان نے شاہ زین بگٹی کو تمام معاملات سے متعلق بات چیت کا اختیار دیدیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے