جمہوریت اور برداشت کے لیکچر دینے والے حقائق سے منہ کو چرا رہے ہیں، سردارسربلند جوگیزئی

کوئٹہ (گرین گوادرنیوز) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے ترجمان سردارسربلند خان جوگیزئی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے ترجمان کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کھری کھری باتیں شاید کچھ زیادہ زور سے چب گئی ہیں جمہوریت اور برداشت کے لیکچر دینے والے حقائق سے منہ کو چرا رہے ہیں ترجمان پی ڈی ایم کی تنقید بلاجواز ہے کل تک جو لوگ پی ڈی ایم میں واپسی کی دعوتیں دے رہے تھے آج انہی کے منہ سے پیپلزپارٹی پرتنقید سننا باعث تعجب ہے۔ یہ بات انہوں نے پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے روز اول سے اپنا اصولی موقف رکھا ہے کہ جب تمام جماعتیں پارلیمنٹ سے استعفیٰ دیں گی تو پیپلزپارٹی بھی انکے ساتھ مستعفی ہوگی لیکن شاید کچھ لوگوں کو یہ بات بہت ناگوار گزرتی ہے پیپلزپارٹی وہ جمہوری سیاسی جماعت ہے جو چاہتی ہے کہ تمام مسائل پارلیمنٹ کے اندرسیاسی طور پر حل کئے جائیں خواہ وہ انتخابات میں دھاندلی کا معاملہ ہو یا پھر کوئی اور قومی مسئلہ ہو تمام سیاسی اختیارات کا منبہ پارلیمنٹ ہے لیکن کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ انہیں ایک بار پھر شارٹ کٹ سے اقتدار مل جائے اور وہ خاموش ہوجائیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین پر تنقید کرنے سے قبل ترجمان پی ڈی ایم سیاسی اخلاقی تہذیب اور اقدار کا خیال رکھیں پیپلزپارٹی کو کسی کے ایک جلسے کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ترجمان پی ڈی ایم دیکھ لیں کہ وہ کس جماعت سے بات کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے