اٹک، قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہونے والے پی پی رہنما ملک شاہان حاکمین جان کی بازی ہار گئے
اٹک :پولیس کےمطابق ملک شاہان جنازے میں شرکت کے لیے آئے تھے کہ ان پر فائرنگ کی گئی۔سابق رکن پنجاب اسمبلی ملک شاہان فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے، انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔اٹک پولیس کے مطابق سابق ایم پی اے پر حملہ کیا گیا، وہ گولی لگنے سے شدید زخمی ہوئے انہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ڈی پی او اٹک کے مطابق سابق ایم پی اے پر حملے کے ملزم کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ملک شاہان کو اٹک میں ابتدائی طبی امداد دے کر راولپنڈی کے ڈی ایچ کیو اسپتال ریفر کردیا گیا ہے اٹک قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہونے والے پی پی رہنما ملک شاہان حاکمین جان کی بازی ہار گئے