وزیر اعظم کا دورہ گوادر محض فیتہ کا ٹنے اورتقا ریرکر نے کے علا وہ کچھ بھی نہیں، سر بلند جو گیزئی

کوئٹہ (گرین گوادرنیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی ترجمان سر دار سر بلند خان جو گیزئی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا دورہ گوادر محض فیتہ کا ٹنے اورتقا ریرکر نے کے علا وہ کچھ بھی نہیں تھا بلو چستان کی تر قی کے لئے موجود ہ حکومت کا وژن بلکل صفر ہے گوادر میں بڑے بڑے منصوبے شروع کر نے کا دعویٰ کر نے والوں سے سوال کر تے ہیں کہ گوادر کو پینے کا پانی اور بجلی کیوں فراہم نہیں کی جا رہی۔یہ بات انہوں نے وزیر اعظم کے دورہ گوادر پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک اور گوادر پورٹ کو عالمی سطح پر فعال کر نے کا وژن سابق صدر آصف علی زردای کا تھا کہ جنہوں نے عملی طورپر سی پیک منصوبے کو شروع کر نے کے لئے اقدامات کر نے کا سلسلہ شروع کیا یہ آصف علی زردای کے وژن اور انکی کار کر دگی ہے جسے آج موجود ہ حکومت کیش کر رہی ہے وہ منصوبے جو پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں تجویز کئے یا شروع کئے آج انکے مکمل ہو نے کے بعد انکا فیتہ موجو دہ وزیر اعظم عمران خان کاٹ رہے ہیں اور کریڈٹ اپنے نام پر لینا چا ہتے ہیں انہو ں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ بلو چستان اور پا کستان کی تر قی کے لئے اپنا وژن پیش کیا ہے اور اقدامات کئے ہیں موجود حکومت اور محض زبانی جمع خرچ کے او پر چل رہے ہیں انہوں نے کہاکہ گوادر میں شدید گر می میں بجلی اور پا نی دونوں نا پید ہیں پا نی بنیا دی سہو لت ہے جب حکومت گو ادر کو پینے کا پا نی فراہم نہیں کر سکتی توہ کس منہ سے گوادر کی تر قی کے دعوے کر تی ہے انہوں نے کہا کہ مقامی آباد ی کو ترقی دئے بغیر سی پی منصوبے اور گوادر پورٹ کا کا میاب نہیں کیا جا سکتا وزیر اعظم نے اپنے خطابات میں کہیں بھی گوادر کو پینے کے پانی کی فراہمی کے اقدامات کا ذکر نہیں کیا اس سے انکے گوادر سے متعلق وژن کو بخو بی جانا جا سکتا ہے انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم لیکچرز دینے کے بجائے عملی طورپر اقدمات کریں اور گوادر کے حقیقی مسائل کو حل کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے