بولان، لیو یز فورس کی کا روائی اشتہاری ملزم گر فتار
بولان (گرین گوادرنیوز) اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر حبیب نصیر ناصر،تحصیلدار ڈھاڈرنعمت اللہ ترین کی سربراہی میں کمانڈو لیویز فورس کچھی نے ڈھاڈر کے نواحی علاقے صبری کے مقام پر خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر فائرنگ کے تبادلے کے بعد مقدمہ فردنمبر3/۔2018 بجرم زیر دفعہ 302۔147۔148۔149لیویز تھانہ ڈھاڈر میں اشتہاری ملزم جہانگیر خان ولد میر محمد قوم راہیجہ سکنہ صبری کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ ملزم کے دیگر ساتھی پہاڑی علاقے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔