گوادر فری زون ون میں 46 کاروباری ادارے رجسٹرڈ ہوچکے ہیں ، عاصم سلیم باجوہ

کوئٹہ :چیئرمن سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ گوادر فری زون ون میں 46 کاروباری ادارے رجسٹرڈ ہوچکے ہیں فری زون ون میں 12 فیکٹریاں لگ رہی ہیں وزیر اعظم پا کستان نے گوادر کے دورے کے موقع پر گوادر فری زون فیز ٹو،فری زون میں تین فیکٹریوں اورایکسپو سینٹر اور ایگریکلچرل انڈسٹریل پارک کا افتتاح کیا۔یہ بات انہوں نے اپنے ایک ویڈ پیغام میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ چینی سرمایہ کار نے گوادر سمیت پورے پاکستان میں اپنے مستقبل کے منصوبوں بارے تفصیلاً آگاہ کیا اورسات علاقائی ممالک کے سفراء نے تعاون کی یقین دہا نی کر وائی انہوں نے کہاکہ گوادر فری زون ون میں 46 کاروباری ادارے رجسٹرڈ ہوچکے ہیں فری زون ون میں 12 فیکٹریاں لگ رہی ہیں فری زون ون میں تین فیکٹریوں نے اپنے مصنوعات کی تیاری شروع کردی ہیں انہوں نے کہاکہ گوادر میں ٹریفک دن بدن بڑھ رہی ہے اور گوادر میں سامان کی آمد و رفت 60ہزار میٹرک ٹن سے بڑھ گئی ہے گوادر انڈسٹریل زون میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھ رہی ہے گوادر سے متصل پاک ایران بارڈر فعال ہوچکا ہے گوادر سے متصل پاک ایران بارڈر فعال ہوچکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے