گوادر سمیت بلوچستان کی ترقی میں وزیر اعظم کی خصوصی دلچسپی پر وزیر اعظم کے مشکور ہیں، جام کمال

گوادر (گرین گوادرنیوز) زیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا تھا کہ گوادر سمیت بلوچستان کی ترقی میں وزیر اعظم کی خصوصی دلچسپی پر وزیر اعظم کے مشکور ہیں۔انہوں نے کہاکہ سی پیک منصوبے بلوچستان کی ترقی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں، ان کی بدولت گوادر سمیت بلوچستان میں ترقیاتی انقلاب آئے گا۔انہوں نے بتایا کہ گوادر میں ٹیکنیکل کالجز اور پہلی یونیورسٹی سمیت ہسپتال اور دیگر منصوبوں پر کام جاری ہے۔قبل ازیں وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر گوادر پہنچے تھے۔وزیر اعظم کے میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کو بلوچستان پر حکومت کی خصوصی توجہ کے ویڑن کے تحت تاریخی جنوبی بلوچستان ترقیاتی پیکیج پر پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔تقریب میں گوادر میں پانی اور بجلی کے مسائل کے حل کے لیے سولرائیزیشن اور ڈی سیلینیشن پلانٹ کی معاہدوں پر دستخط بھی کیے گئے۔وزیراعظم نے گوادر فری زون، ایکسپو سینٹر اور ایگریکلچرل انڈسٹریل پارک کے ساتھ ساتھ تین فیکٹریوں کا افتتاح کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے