نوجوان ہی دیگر نوجوانوں کو سیاسی صف میں شامل کر سکتا ہے، ڈاکٹر مالک بلوچ

نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کی اکائی ہے لیکن یہ اکائی وفاق کے منفی و ناروا پالیسیوں کے بدولت بدحالی لاچارگی، تنگدستی محکومی و محرومی اور جہالت سے دوچار ہیں۔دنیا کی تعمیر و ترقی کا راز برابری انصاف اور فلاحی عمل کا بدولت ہے۔ملکی آئین وقانون کی اصل روح پر عمل کیا جائے تو مسائل و مشکلات کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔بی ایس او کا بلوچ شعوری سیاست میں اولین کردار ہے۔اغا داؤد شاہ کا بھی بی ایس او جیسے عظیم تنظیم سے وابستگی رہا ہے۔ان کو نیشنل پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بی ایس او پجار کے سابق سنئیر وائس چیرمین آغا داود شاہ کی نیشنل پارٹی میں شمولیت کے موقع پر تقریب خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ،چیرمین بی ایس او پجار زبیر بلوچ ممبر مرکزی کمیٹی رفیق کھوسہ، صوبائی یوتھ سیکرٹری ربنواز شاہ،نوشکی کے نائب صدر بیبرگ بلوچ،ضلعی جنرل سیکرٹری کوئٹہ ریاض زہری،نوزا کھوسہ،ادریس شاہوانی ظفر بلوچ سمیت دیگر موجود تھے۔نیشنل پارٹی کے قاہد نے آغا داود شاہ کو نیشنل پارٹی میں ویلکم کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کسی بھی سماج کے مجموعی خدو خال کے عکاسی کرتے ہیں۔بلوچستان کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ سیاسی شعور سے اراہستہ نوجوان ہی کرسکتا ہے۔کیونکہ سیاسی اصولوں پر کاربند نوجوان ہی دیگر نوجوانوں کو سیاسی صف میں شامل کر سکتا ہے۔ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ بلوچستان قومی وسائل اور طویل ساحل سمندر کا مالک ہے۔لیکن بلوچستان میں آج بھی تعلیم صحت صاف پانی میسر نہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کی تعمیر وترقی کا واحد راستہ حقیقی فلاحی ریاست کے قیام میں ممکن ہے۔جو جمہوریت کے راستے ہی عمل میں آسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی ملک میں جمہوریت کے قیام آئین وقانون کی بالادستی پارلیمنٹ کی سپریمسی انصاف پر مبنی عدلیہ آزاد میڈیا غیر جانبدار الیکشن کمیشن اور اکائیوں میں برابری، معاشی انصاف اور بلوچستان کی ساحل و وسائل پر حق ملکیت کی جدوجہد کررہی ہے۔اس جدوجہد میں نوجوان اپنی قومی فرائض کو سمجھے اور اس نھبانے کےلیے نیشنل پارٹی کے سیاسی عمل کا حصہ بنے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے