3 سالہ دور حکومت میں قابض حکمرانوں کو سابق حکومتوں پر تنقید سے فرصت نہیں، حافظ حمد اللہ

کو ئٹہ (گرین گوادرنیوز) جمعیت علمااسلام کے مرکزی رہنما و سیکرٹری اطلاعات پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سابق سینیٹر مولاناحافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ مشکل حالات میں ہمیشہ علما نے ہی قوم کی قیادت اور رہنمائی کا فریضہ سرانجام دیا سیاسی میدان میں علما کی قائدانہ صلاحیت اور بصیرت دشمن کی آنکھوں میں کھٹک رہی ہے اسی لیئے سیاسی میدان سے علما کو آٹ کرنے کے لیے انہیں دھاندلی اور سلیکشن ازم کا سہارالینا پڑرہاہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جمعیت علمااسلام تحصیل خانوزی ضلع پشین کے زیراہتمام منعقدہ ورکرز تربیتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس سے جمعیت علمااسلام کے ضلعی رہنماں اور مقامی علما کرام نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت اپنی نااہلی اور ناکامی چھپانے کیلئے منفی تنقید بہتان اور الزام تراشی کا سہارا لے رہی ہے تین سالہ دور حکومت میں موجودہ قابض حکمرانوں کو سابق حکومتوں پر تنقید سے فرصت نہیں کارکردگی درست کرنیکے بجائے پچھلی حکومتوں پر تنقید کرکے نااہل حکمران خود کو معصوم ثابت کرنے کوشش نہ کریں عوام آئندہ الیکشن میں انکا بھرپور احتساب کرے گی انہوں نے کہا کہ کارکن پی ڈی ایم کے زیراہتمام قابض سلیکٹیڈ حکومت سے نجات جمہوریت کی آزادی اور آئین کی بالادستی کیلئے منعقدہ تمام اجتماعات کو کامیاب بنانے کیلئے بھر پور جدوجہد کرے۔انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں ہمیشہ علما نے ہی قوم کی قیادت اور رہنمائی کا فریضہ سرانجام دیا سیاسی میدان میں علما کی قائدانہ صلاحیت اور بصیرت دشمن کی آنکھوں میں کھٹک رہی ہے اسی لیئے سیاسی میدان سے علما کو آٹ کرنے کے لیے انہیں دھاندلی اور سلیکشن ازم کا سہارالینا پڑرہاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے