5 جو لا ئی 1977ملک کی تا ریخ کا سیا ہ ترین باب ہے، میر چنگیز جمالی

کوئٹہ (گرین گوادرنیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ اورسیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی نے کہا ہے کہ پا کستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہو ریت کی بات کی ہے پیپلز پارٹی وہ جماعت ہے جس نے جمہو ریت کی بقا کے لئے اپنی قیادت سمیت بڑی تعدا میں کار کنوں کی قر با نیاں دی ہیں 05 جو لا ئی 1977ملک کی تا ریخ کا سیا ہ ترین باب ہے جس کے دوران شہید ذو الفقار علی بھٹو کی جمہو ری حکومت کا تختہ پلٹ کر جمہو ریٹ پر شب خون مارا گیا اس دن کو یو م سیا م کے طور پر منایا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک میں جمہو ریت کے لئے آواز بلند کی ہے اور پیپلز پارٹی وہ جما عت ہے جس کی قیادت سے لیکر کارکنوں تک سب نے ملک میں جمہو ریت کے لئے قر با نیاں دی ہیں پیپلز پارٹی وہ جما عت ہے جس نے ہمیشہ حقیقی جمہو ریت کے لئے جدو جہد کی اور کرتی آرہی ہے اور ہم مستقبل میں بھی اپنی جدو جہد سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے انہوں نے کہاکہ 05 جو لا ئی 1977کو عامر ضیاء الحق کی جانب سے منتخب وزیر اعظم قائد عوام شہید ذوالفقا علی بھٹو کی جمہو ری حکومت کا تختہ پلٹ کر جمہو یت پر شپ خون ما را گیا تھا پیپلز پارٹی کی جانب سے 05جو لا ئی کو شام 5بجے کوئٹہ سٹی آفس میں یوم سیا ہ کی مر کزی تقریب ہو گی جس میں 05جو لائی کے سیا ہ ترین باب کے اقدا م کے خلاف احتجاج ریکارڈ کر وایا جائے گا انہوں نے پارٹی کا کنوں کی ہدایت دی کہ وہ صوبے بھر میں 05جو لائی کو یوم سیاہ کے طورپر منائیں تمام اضلاع کے عہد یداران اپنے ضلعی ہیڈ کواٹر ز میں یوم سیا ہ منائیں اور احتجاج ریکارڈ کروائیں انہوں نے کہاکہ وہ دن دور نہیں جب پیپلز پارٹی کی جدو جہد کی نتیجے میں مو جود ہ سلیکٹڈ حکومت کا خا تمہ ہو گا اور پیپلز پارٹی بر سر ے اقتدار آکر ملک اور بلو چستان کی خد مت کرے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے