حکومت نے خیر سگالی کے طور پر اپوزیشن کے خلاف ایف آئی آر واپس لی ہے، میرضیاء لانگو

کوئٹہ:صوبائی وزیرداخلہ میرضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان نے خیر سگالی کے طور پر اپوزیشن کے خلاف ایف آئی آر واپس لی ہے اپوزیشن نے اپنی سیاست صرف ایف آئی آر کی واپسی تک محدود کردی تھی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کامعاملہ استحقاق کمیٹی کے سپر د ہے استحقاق کمیٹی میں جو بھی قصور وار ٹھہرایا گیا اس کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی ہونی چاہئے۔یہ بات انہوں نے اتوار کو اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایک قدم آگے بڑھا کر اپوزیشن کے خلاف مقدمہ خارج کیااپوزیشن کے خلاف ایف آئی آر ختم اس لئے بھی کی کہ وہ اسمبلی میں آکرآئینی طریقہ اختیار کرے۔انہوں نے کہاکہ 18جون کااسمبلی اجلاس کے دوران جو ہنگامہ آرائی ہوئی اس سے اسمبلی کا استحقاق ضرور مجروح ہوا ہے اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کامعاملہ استحقاق کمیٹی کے سپر د ہے استحقاق کمیٹی تمام پہلووں کو جائزہ لے کر محروکات سامنے لائیں استحقاق کمیٹی میں جو بھی قصور وار ٹھہرایا گیا اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہئے انہوں نے کہاکہ اسمبلی کا استحقا ق کومقدم رکھ رہی رویات کو بچایا جاسکتا ہے اسمبلی میں جو کچھ ہوا اس پر جتنا بھی افسوس کیا جائے کم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے