بلوچستان ریکوزیشن اجلاس میں ویزٹرز اور مسلح گارڈز کے داخلے پر پابند ی ہوگی

کوئٹہ (گرین گوادرنیوز) بلوچستان اسمبلی کے ریکوزیشن اجلاس میں ویزٹرز اور مسلح گارڈز کے داخلے پر پابند ی ہوگی، سیکرٹری اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ کے مطابق منگل کو ہونے والے بلوچستان اسمبلی کے ریکوزیشن اجلاس میں ویزٹرز اور مسلح گاڑڈز کے اسمبلی میں داخلے پر پابند ی ہوگی پابندی کا اطلاق اسمبلی میں کسی بھی قسم کی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے پیش نظر کیا گیا ہے اسمبلی اجلاس کے موقع پر کورونا وائرس سے بچاؤ کی ایس او پیز کا خیال رکھنے کی بھی استدعا کی گئی ہے واضح رہے کہ بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن ارکان کی ریکوزیشن پر اسمبلی کا اجلاس منگل کو سہ پہر چار بجے ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے