اپوزیشن کو مولانا شیرانی جیسے زیرک، بزرگ سیاستدان کی نصیحت پر غور کرنا چاہیے، میرظہوربلید ی

کوئٹہ (گرین گوادرنیوز) صوبائی وزیر خزانہ میر ظہوراحمدبلیدی نے کہاہے کہ اپوزیشن کاکام کمزوریوں کی نشاندہی کرناہے نا کہ ڈکٹیشن دی جائیں مولانا محمدخان شیرانی صاحب نے اپوزیشن آئینی اور جمہوری راستہ دکھایا ہے انہیں اس نصیحت پرغورکرناچاہیے۔گزشتہ روز اپنے جاری کردہ بیان میں میرظہوراحمدبلیدی نے کہاکہ جمہوریت میں اپوزیشن کا کام حکومت کی کمزوریوں کی نشاندہی کرنا نہ کہ ڈکٹیٹ کرنا ہے کہ بجٹ کو کیسے بنایا جائے۔ بلوچستان کی اپوزیشن کو مولانا شیرانی جیسے زیرک، بزرگ اور مدبر سیاستدان کی نصیحت پر غور کرنا چاہیے۔آئین کے آرٹیکل 37 اور 38 کے ساتھ ساتھ آپ آرٹیکل 120, 121, 122 اور 123 پر ملاحظہ فرمائیں جس میں یہ لکھا ہے کہ بجٹ بنانا، پیش کرنا اور منظور کروانا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے نہ کہ اپوزیشن کی۔ مولانا شیرانی صاحب نے آپ کو یہی آئینی اور جمہوری راستہ دکھایا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے