معروف عالم د ین مولانا سید غلام نبی شاہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے
مانسہرہ:پاکستان کے معروف عالم دین اور جمعیت علمائے اسلام (ف) مانسہرہ کے سرپرست مولانا سید غلام نبی شاہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیںمولانا سید غلام نبی شاہ کا شمار ملک کے معروف عالم دین میں ہوتا تھا۔ دینی حلقوں میں انہیں ممتاز مقام حاصل تھا۔
مرحوم مولانا سید غلام نبی شاہ ہزاروں علمائے کرام کے استاد تھے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان انہیں اپنے بڑے بزرگوں اور اساتذہ میں شمار کیا کرتے تھے۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال ان کے صاحبزادے اور نائب مہتمم جامعہ عربیہ سراج العلوم جبوڑی مولانا شاہ عبد العزیز کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے تھے۔