حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کرکے عوام کو ایک مرتبہ پھر مہنگائی کا تحفہ دیا،سردار محمد یعقوب خان ناصر
لورالائی : مسلم لیگ (ن)کے سینئر مرکزی نائب صدر سابق وفاقی وزیر ریلوے سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہاہے کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں دو روپے فی لیٹر اضافہ کرکے عوام کو ایک مرتبہ پھر مہنگائی کا تحفہ دیا ہمیں خدشہ ہے کہ حکومت اب مزید ائی ایم ایف کے ہدایات پر عمل پیرا ہوکر ضمنی بجٹ لائی گی اور اشیاء خوردونوش اور دیگر قیمتوں میں مزید اضافہ کریگی۔ یہ بات انہوں نے صحا فیوں سے بات چیت کر تے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن پیٹرول کی قیمت میں رات کے تاریکی میں اضافہ کو یکسر مسترد کرتی ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے جعلی حکومت سے ایسے ہی اقدامات کی توقع تھی یہ عوام کا وزیر اعظم ہوتا تو کسی صورت مہنگائی پر مہنگائی نہیں کرتا عوام کو صحت کارڈ اور احساس کفالت کے خوشنما نعروں سے زیادہ دیر تک بیوقوف نہیں بنا یا جاسکتا عوام شدید مہنگائی سے بیزار ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کے ساتھ فوجی مشقوں میں مصروف ہے آخر اسکی نوبت کیوں ائی ہم اپنے دیگر دوست اور مسلم ممالک کے ساتھ بھی یہ مشقیں کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی ناکامی سے دو چار ہے حکومت کا سارا زور اپوزیشن کے خلاف استعمال ہو رہا ہے جبکہ خارجہ اور داخلہ پالیسیوں پر کوئی خاص توجہ نہیں جس سے پاکستان دنیا میں تنہا ہوتا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں ایف سی کے قافلے پر ریموٹ حملے سے چھ اہلکار زخمی ہوئے جسپر مجھے بے حد افسوس ہواہے حکومت کی رٹ صوبے میں روز بروز کمزور ہو رہی ہے حکومت واقعہ میں ملوث دہشت گردو کو فوری طور پر گرفتار کرے انہوں نے کہا کہ اے این پی کے رہنماء ملک عبیداللہ کاسی کی بازیابی میں بھی ہماری صوبائی حکومت کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے حکومت فوری ایکشن لیکر مغوی کی بازیابی کو یقینی بنا ئے بصورت دیگر صوبے بھر میں سیاسی جماعتوں کے ساتھ بھر پور تحریک چلائی جائیگی جس کی تمام تر زمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوگی