بلوچستان عوامی پارٹی صحیح معنوں میں ایک جمہوری سیاسی پارٹی ہے، میر ضیاء اللہ لانگو
قلات: صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی صحیح معنوں میں ایک جمہوری سیاسی پارٹی ہے جس کی عوامی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ دوسری جماعتوں کے کارکنان اپنی پارٹیاں چھوڑ کر بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کر رہے ہیں۔ سیاسی کارکنوں اور عوام کا پاکستان بلوچستان عوامی پارٹی اور اس کی قیادت پر اعتماد بڑھ رہا ہے، دوسری جماعتوں کے کارکنان کی باپ پارٹی میں شمولیت اس اعتماد کا مظہر ہے اور انشائاللہ وزیر اعلیٰ جام کمال کی قیادت میں باپ پارٹی لوگوں کے اس اعتماد پر پورا اترے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز قلات میں ایک شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں مختلف پارٹی کے سینئر رہنما نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں اور دوست احباب کے ساتھ بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ وزیر داخلہ نے پارٹی میں شمولیت کرنے والوں کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی اور پارٹی قائد جام کمال کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کرنے پر وہ ان کے تمام ساتھیوں کے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں یہ قافلہ مزید بڑھے گا اور لوگوں میں اضافہ ہوتا جائے گاکیونکہ صوبہ بھر میں اس طرح مختلف شمولیتی پروگرام ہونے ہیں لیکن کورونا وبا کی موجودہ لہر کی وجہ سے متعدد شمولیتی پروگرامز اور جلسے ملتوی کئے گئے ہیں جونہی صورتحال میں بہتری آئے گی تو یہ سرگرمیاں زور و شور سے منعقد کی جائیں گی جس میں ہزاروں کی تعداد میں سیاسی کارکنان پارٹی میں شمولیت کریں گے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ملک کے عوام نے دیگر سیاسی جماعتوں کو کئی بار آزمانے کے بعد مایوس ہو کر انہیں مسترد کردیا ہے اور اب وہ بلوچستان عوامی پارٹی کو اپنی امیدوں کا محور سمجھتے ہیں او ر انشائاللہ باپ پارٹی کی ولولہ انگیز قیادت میں بلوچستان عوامی پارٹی کی امیدوں پر پورا اترے گی۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ پارٹی کے پیغام اور موجودہ حکومت کے انقلابی اقدامات کو عوام تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نے اپنی اپنی پارٹیوں سے مستعفی ہوکر بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے تا حیات باپ کے ساتھ وابستہ رہنے اور پارٹی کے جھنڈے تلے نظام کی تبدیلی کے لئے جدوجہد کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے بلوچستان عوامی پارٹی کی قیادت اور پارٹی پالیسیوں پر مکمل اعتماد جبکہ موجودہ صوبائی حکومت خصوصاً وزیر داخلہ کی کارکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر داخلہ نے پارٹی میں شامل ہونے والے کارکنان کو پارٹی کیپ اور مفلر پہنائے۔ اور یہی وجہ ہے کہ دوسری جماعتوں کے کارکنان اپنی پارٹیاں چھوڑ کر باپ پارٹی میں شمولیت کر رہے ہیں۔
٭٭٭٭٭٭٭
